Categories
Breaking news

‘پولیس لائنز میں دھماکا کرنے آیا تھا’ ، لاہور سے گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات

Advertisement
Advertisement

دہشتگرد نے بتایاکہ وہ ریلوے اسٹیشن پرخود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھاکہ پکڑا گیالاہور سے گزشتہ روزگرفتار کیے گئے دہشتگرد نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے منگل کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا جو اپنے خودکش حملہ آور ساتھی کا انتظار کررہا تھا۔

دہشتگرد کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک روز قبل ہی مہمند ضلع سے لاہور پہنچا تھا اور اس نے منگل صبح 8 بجے پولیس لائنز میں دھماکا کرنا تھا۔

دہشتگرد نے بتایاکہ وہ ریلوے اسٹیشن پرخود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھاکہ پکڑا گیا، اس نے پولیس لائنز میں حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا گیا تھا۔

دہشتگرد نے مزید بتایا کہ خود کش بمبارکی عمر 17 سال ہے اور وہ افغانستان کا شہری ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *