Categories
Breaking news

پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 7 افسران کا ایف آئی اے میں تبادلہ

پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 7 افسران کا ایف آئی اے میں تبادلہ

حکومت پاکستان نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 20 کے 7 افسران کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے جس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمن کراچی کیپن (ر) عاصم قائمخانی کا سندھ پولیس سے ایف آئی اے میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی احسان منظور اور رانا عبدالجبار کا بلوچستان سے ایف آئی اے میں تبادلہ کردیا گیا۔

اسی طرح جہانزیب نذیر خان کو اسلام آباد پولیس سے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواد قمر کو بھی بلوچستان سے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سرفراز ورک کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے ایف آئی اے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.