
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کو ہم نے جدید اسلحہ اور آلات سے لیس کیا ہے۔ اب پولیس کو بہتریں کام کرنا ہوگا۔ نئے پولیس اہلکار محنت سے آئے ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی ہونی چاہئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سے کمیشن پاس انسپکٹرز میں تقرری نامہ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27 انسپکٹرز میں آفر لیٹر تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ان 27 نئے منتخب کیے گئے انسپکٹرز میں 4 خواتین اور 4 اقلیتی شہری شامل ہیں۔ ان 27 انسپکٹرز کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ نے نئے تقرر کیے گئے انسپکٹرز کو کمیشن سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ آج سے آپ پولیس کا حصہ ہیں۔ آپ کو عوام کا تحفظ، احترام اور ادارے کی عزت کو آگے بڑھانا ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
یہ بھی پڑھیے
- اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، مراد علی شاہ
- مراد علی شاہ کہتے ہیں مجھے جیل میں ڈالا جائے، حلیم عادل
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں 233 انسپکٹرز کمیشن کے ذریعہ تقرر کئے تھے۔ 233 انسپکٹرز میں 81 لیگل انسپکٹرز اور 152 انویسٹیگیشن پر مامور ہیں۔ اس طرح سندھ حکومت نے 2 مرحلوں میں 260 انسپکٹرز کمشین کے ذریعے بھرتی کئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری پولیس بہتریں کام کر رہی ہے۔ ان بھرتیوں میں سندھ حکومت کا بڑا کردار ہے۔ ہم نے سندھ پولیس کی تنخواہوں میں بہتریں اضافہ کیا ہے۔ شہداء کا معاوضہ بڑھایا ہے۔ شہداء کی تنخواہیں جاری رکھنے کے ساتھ پروموشن بھی دیتے ہیں اور شہداء کی 60 سال مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کرتے ہیں اور انکے خاندان کو فائدہ دیتے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، امتیاز شیخ، ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اِنکی وڈیو ہے، جس کی گند ہے اسکے منہ پر ملیں، فضل الرحمان
سربراہ پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جو صورتحال اچھی نہیں ہے قوم کے سامنے سرینڈر ہوگا، کسی سیاسی جماعت کے سامنے نہیں۔
-
نیب کے پی کے وزیر شوکت یوسفزئی کیخلاف انکوائری کرے گا
سابق وزیر پیداوار منظور احمد وٹو کے خلاف نیب انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکار اظہر سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی چوری شدہ ہے، موٹرسائیکل لانڈھی کے علاقے سے چوری کی گئی، مقدمہ درج ہے۔
-
لاپتا تین کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کو اب بھی زندگی کی امید
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ برفانی غارمیں کھانےکی چیزیں پانی گرم کرنےکی سہولت ہو تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔
-
اسلام آباد: مظاہرین نے ڈی چوک میں لگائے گئے کنٹینر عبور کرنا شروع کردیے
اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کیلیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس کے بعد مظاہرین تھوڑا پسپا ہوگئے تھے تاہم مظاہرین نے دوبارہ پیش قدمی شروع کرتے ہوئے ریڈ زون کی طرف جانا شروع ہوگئے ، جبکہ پولیس کہیں نظر نہیں آرہی ، پولیس ریڈ زون کے پیچھے چلی گئی ہے۔
-
ممبران اسمبلی کو پیسے پرویز خٹک اور اسد قیصر نے دیئے، زاہد درانی
زاہد درانی نے پیسے لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پینل سے ایوب آفریدی امیدوار تھے جو کامیاب ہوئے۔
-
ویڈیو اسکینڈل پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف سامنے آگیا
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
-
اسلام آباد: آنسو گیس کی شدت کے باعث پولیس اور رینجرز پیچھے چلی گئی
دوسرے شہروں سے سرکاری ملازمین احتجاج کےلیے پارلیمنٹ آنا چاہتے تھے، پولیس کی جانب سے سرکاری ملازمین کو روک دیا گیا۔
-
وزیراعظم ایماندار ہیں تو پرویز خٹک اور اسد قیصر سے استعفیٰ لیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدہ چھوڑ دیں۔
-
مریم نواز نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا
مریم نواز نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا۔
-
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سرکاری ملازمین کے احتجاج اور پولیس کی شیلنگ کے باعث میدان جنگ بن گیا ہے ، کنٹینر لگاکر ڈی چوک کو بند کردیا گیا ہے ۔
-
سرگودھا کی عدالت نے دہشتگرد کو جائیداد ضبطگی و 5 سال قید کی سزا سنادی
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
-
لاڑکانہ، بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو کل ڈوکری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ، 17 وکلاء کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے وکلاء کو نوٹسز بھجوائے۔
-
سندھ حکومت سے بھی ترقیاتی فنڈز سے متعلق جواب طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے کیس میں سندھ حکومت سے بھی ترقیاتی فنڈز سے متعلق جواب مانگ لیا۔
-
لندن کی عدالت کو خریدنا یا دباؤ میں لانا ممکن نہیں: شہبازشریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت کو خریدنا یا دباؤ میں لانا ممکن نہیں۔