
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کا ملزم خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو ملزم کی تفصیلات صبح 4 بج کر 30 منٹ پر فراہم کیں، جبکہ ملزم خرم نثار نے ایئر پورٹ سے بورڈنگ 4 بج کر 11 منٹ پر کرا لی تھی۔
ملزم ترکش ایئر لائن کی جس پرواز سے فرار ہوا وہ 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار تھی، ملزم پرواز کی تاخیر کے باعث 3 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر ہی موجود تھا۔
معلومات کے باوجود ملزم کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی
تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ حکام نے تمام معلومات مل جانے کے باوجود ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی، ملزم خرم کے پاکستانی نژاد غیر ملکی قریبی عزیز سے تحقیقات جاری ہیں۔
مقتول اہلکار کا پہلا دن تھا
تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کا خیابانِ بادبان پر ڈیوٹی کا پہلا دن تھا، اہلکاروں کو خیابانِ بادبان سے قبل خیابانِ تنظیم پر تعینات کیا گیا تھا۔
پولیس کو ملنے والے موبائل اور سی سی ٹی وی ویڈیوز سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کو واردات کے وقت جائے وقوع سے گزرنے والے عینی شاہدین کی بھی تلاش ہے۔
مقتول کے ساتھی کے بیانات میں تضاد
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، مبینہ ملزم کی شناخت ہو گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقتول سپاہی عبدالرحمٰن کے ساتھی امین کے بیانات میں بار بار تضاد آ رہا ہے، گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے ابھی تک شواہد نہیں ملے ہیں۔
مقتول پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کی تحقیقات ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی اسپیشل ٹیم کر رہی ہے، ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن، اےایس پی کلفٹن فیصل چوہدری، تفتیشی آفیسر نبی بخش، انسپکٹر اکبر اور ایس ایچ او کلفٹن بھی شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل ٹیم ایک ہفتے میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کرے گی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث فرار ملزم خرم نثار کو واپس لایا جائے گا، اس حوالے سے ملزم کی گرفتاری اور واپسی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا۔
ڈیفنس میں اہلکار کا قتل
21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔
مقتول اہلکار کا نکاح ہو چکا، اگلے ماہ شادی طے تھی
پولیس اہلکار کا قتل، ملزم کے والدین کا اعلانِ لاتعلقی
گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کے مبینہ ملزم خرم نثار سے اس کے والدین نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
مقتول پولیس اہلکار کے بھائی حضرت رحمٰن کے مطابق مقتول عبد الرحمٰن کا نکاح ہوچکا تھا، اس کی دسمبر میں شادی طے تھی۔
حضرت رحمٰن کے مطابق عبدالرحمٰن کا آبائی تعلق بونیر سے تھا، مقتول 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم کی وزیرِ دفاع سے مشاورت
پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ہے۔
-
کراچی: کسٹمز کی کارروائیاں، بھاری مالیت کے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مالیت کے نئے آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
کراچی، بچی سے زیادتی، تحقیقات میں تاحال ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی
کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
-
رحیم یارخان: ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت، والد کا حجام کیخلاف کارروائی سے انکار
رحیم یار خان کے علاقے چک نمبر 79 میں ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کے والد نے حجام کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
-
عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے ٹیلی تھون، ثانیہ نشتر کی وضاحت
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی ہے۔
-
توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی چیلنج، فل بینچ کی تشکیل
لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینئر ڈین ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
سندھ ہائیکورٹ کا KMC کی کارکردگی پر اظہار برہمی
سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کے، کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے کے کیس میں کے ایم سی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
-
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں سابق وزیرٍِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
-
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، سماعت ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔
-
کراچی، پولیس اہلکار کے قتل کےمفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کیلئے قانونی عمل شروع
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے مفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔
-
پولیس افسران کے تبادلوں میں سیاسی مداخلت، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سیاسی مداخلت پر پولیس افسران کے تبادلوں پر جواب طلب کر لیا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری پر شیخ رشید نے کیا کہا؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے لیے سمری آگئی، تمام نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا۔
-
عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سماعت ملتوی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے عام معافی کی درخواست آنے والی ہے، شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔
-
دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا یہ بھی دیکھیں گے: عدالت
پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی۔