Categories
Breaking news

پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، عمرشاہد

Advertisement
پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، عمرشاہد

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ عمر شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مفتی عبداللّٰہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا، عمر شاہد

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم عمر شاہد کا کہنا ہے کہ مفتی عبداللّٰہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا ، جس کے لیے رقم دبئی سے بھجوائی گئی تھی۔

x
Advertisement

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سندھ ریولوشن آرمی سے ہے، ایس آر اے کو را فنڈنگ کرتی ہے۔

عمر شاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *