Categories
Breaking news

پورے ملک میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان، کویتی حکومت نے اہم اعلان سنادیا

Advertisement
Advertisement

کویت کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے پیش نظر کویتی حکومت نے پورے ملک میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا، تاہم احتیاطی تدابیر اور اور دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی مرکزی کابینہ نے کورونا وائرس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں نافذ کیے جانے والے کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ30 اگست سے ملک کے تمام حصوں سے کرفیو ختم کردیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے کویتی حکومت کے ترجمان طارق المیزرم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرفیو کے خاتمے کے باوجود کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق جن تقاریب پر پابندی ہے ان میں شادی بیاہ کے اجماعات، کسی شخصیت کے اعزاز میں تقریب برسی ی اسالگرہ کے اجتماعات بدستور منعقد نہیں کیے جا سکیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *