Categories
Breaking news

پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن فہد سمیت 5 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے، قوم کی تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ جب سے امپورٹڈ سرکار آئی ہے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جن کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہو انہیں ملک کی کیا فکر ہو گی۔

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن سمیت 5 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون بھی شامل ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آج سے 8 ماہ پہلے ہمارے دور حکومت میں مکمل امن و امان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکے سے 1 افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *