پورشے پاکستان نے گاڑیوں کی بکنگ میں لگنے والے الزامات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورشے پاکستان کے سی ای او کے پاس کوئی رقم واجب الادا نہیں ہے۔
پورشے نے کہا کہ جیسا کہ خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا۔ گاڑیوں کی بکنگ کیلئے تمام رقم پرفارمنس آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (پورشے پاکستان) نے پورشے اے جی کی جانب سے وصول کی۔
واضح رہے کہ پورشے گاڑیاں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ پاکستانی روپے میں ان کی قیمت ساڑھے تین کروڑ سے ساڑھے نو کروڑ تک ہے۔
پورشے کی گاڑیاں انتہائی آرام دہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بعض ہائی برڈ گاڑیاں چالیس کلومیٹر فی لٹر تک مائیلیج دیتی ہیں۔ پورشے گاڑیوں کا انٹیریئر اور ایکسٹیریئر بہت اسمارٹ اور خوبصورت ہوتاہے۔ سیٹیں بھی نہایت آرامدہ۔ پورشے گاڑیوں کے بہت سے ماڈلز میں ہیڈ لائٹس اندھیرے کی مناسبت سے کم یا زیادہ روشنی دیتی ہیں۔
پورشے گاڑیوں میں سرامک بریک استعمال ہوتی ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گرم نہیں ہوتیں۔ تمام سیٹنگ ڈسپلے اسکرین میں نظر آتی ہے اور گاڑی تمام چیزوں کی سیٹنگ آٹو میٹک کرتی ہے۔
حال ہی میں پورشے پاکستان نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ پورشے اے جی نے غیر قانونی طور پر دو سال سے پاکستانی کسٹمرز کو گاڑیاں فراہم کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ سپلائی روکنے کے اقدامات پورشے پاکستان کو دیوالیہ اور بدنام کرنے کی ایک کوشش تھی۔ جس کا مقصد اس کاروبار کو بااثر اور متنازع بزنس گروپ کو منتقل کرنا تھا۔
پورشے پاکستان نے پاکستان میں پورشے اے جی کا یہ اقدام قانونی طور پر چیلنج کر رکھا ہے۔ پورشے پاکستان نے 2020 کے وسط میں پورشے اے جی کے خلاف لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں ثالثی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابوذر پر الزام ہے کہ اس نے پرفارمنس لمیٹڈ کے نام پر سینٹر بنا کر پورشے گاڑیوں کی بکنگ پر کروڑوں روپے لئے اور سینٹر بند کردیا۔ اس کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو شاہین کمپلیکس سے ایس ایم لا کالج کی طرف موڑ دیا گیا۔
-
سندھ کابینہ کا گندم قیمت 2000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کرنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے تفصیلی غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سال 21-2020 کی گندم کی فصل کی خریداری کا ہدف 1.4 ایم ایم ٹن اور ریٹ 2000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کیاجائے۔
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکلاء کے حملے پر پاکستان بار کونسل کوخط
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ ایسا واقعہ روکنے کے لیے ذمہ داروں سےسختی سےنمٹنا ضروری ہے۔
-
اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں، فردوس اعوان
ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی
-
وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دینے پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی، جبکہ ٹیکنو کریٹس کے لیے عبدالحفیظ شیخ کا نام شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
-
نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں، آفتاب شیرپاؤ
چار سدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
-
اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر پی پی، ن لیگ، جے یو آئی بھی کاغذات جمع کرائیں گے
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔
-
کے پی پولیس ایکٹ میں ترمیم پر اظہار تشویش
AFIGP کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کےپی حکومت پولیس کی آپریشنل خودمختاری ختم کرنےکا سوچ رہی ہے۔ آپریشنل خود مختاری سے تاثر ہے کہ پولیس بغیر کسی احتساب کے بہت طاقتور ہوگئی ہے۔
-
سندھ: سلیم مانڈوی والا سمیت پی پی کے 7 سینیٹرز آئندہ ماہ ریٹائر ہوجائیں گے
سینیٹ انتخابات 2021 میں سندھ اسمبلی7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں کا انتخاب کرے گی
-
پشاور: دوران سروس جاں بحق پولیس اہلکاروں کے بچوں کا ملازمت نہ ملنے پر احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئی جی کے احکامات کے باوجود ملازمت نہیں ملی۔
-
پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک الزام کہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں عثمان بزدار کی حکومت ہے یا مراد علی شاہ کی۔
-
لاہور: زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 9زخمی
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
-
گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر پاکستان
گلگت بلتستان میں فورجی 4G کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے فنڈز جلد مہیا کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی
-
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے والد کے ووٹ رجسٹر کروانے کی تردید کردی
قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نےاسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی۔
-
وفاقی ملازمین و حکومتی کمیٹی کےدرمیان معاہدہ تیار
تنخواہوں میں اضافہ گریڈ ایک سے19کے ملازمین کیلئے ہوگا۔ یہ اضافہ صرف اضافی الاؤنسز نہ لینے والے ملازمین کیلئے ہے۔
-
جب سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو صدارتی ریفرنس کیوں داخل کیا گیا، جسٹس یحییٰ آفریدی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جب دو مختلف فیصلے ہوں گے تو کیا صدارتی ریفرنس داخل کر دیا جائے گا، آپ اعلی عدلیہ سےکس قسم کی نظیر قائم کرواناچاہتے ہیں۔