Categories
Breaking news

پورا گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

پورا گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محفسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت ، سکردو ، جگلوٹ اور استور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ضلع غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے نے درو دیوار ہلادیے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا،زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے۔

گزشتہ تین سالوں میں ادویات کی قیمت میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ حکومت کا تہلکہ خیز اعتراف

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںماحولیاتعلاقائیگلگت بلتستانسکردوغذرگلگت

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *