Categories
Breaking news

پوتن پر سفری پابندی کا عندیہ، روس کی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

Advertisement

روسی صدر پوتن

روس نے دھمکی دی ہے ک اگر صدر ولادیمیر پوتن پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کردیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں نے یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *