Categories
Breaking news

پوبلے نو اور سانت فیلو میں پارٹیاں درجنوں افراد کی شرکت،پولیس کے چھاپے

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے علاقہ پوبلے نو میں گڈ فرائیڈے کے موقع پر پاارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں 90 کے قریب افراد شریک تھے۔گواردیا اربانا پولیس موقع پر پہنچی تو تمام افراد کورونا ایس او پیز کی پابندیوں سے آزاد تھے۔
دوسری جانب سانت فیلو میں بھی ایک غیر قانونی پارٹی ہورہی تھی جس میں 33 کے قریب لوگ موجود تھے۔ موسس دے اسکودرا کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پارٹی بند کرا دی۔اور اس اقدام کی مذمت کی۔بارسلونا اور اس کے میٹروپولیٹن علاقے میں ہر روز سیکڑوں افراد غیر قانونی پارٹیاں منعقد کررہے ہیں۔اور کورونا اقدامات کی بالکل پرواہ نہیں کی جاتی۔سانت فیلو میں ہونے والی پارٹی ایک سالگرہ کی تقریب تھی اور اس میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا اور ناہی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا گیا تھا۔اس سالگرہ کی پارٹی کی شکایت پڑوسی نے فون کر کے کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *