Categories
Breaking news

پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں عثمان بزدار ملوث ہیں، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے بہت چرچےہیں، رنگ روڈ کا منصوبہ شہباز شریف کے دور کا ہے، پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں عثمان بزدارملوث ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبے میں رد و بدل کرکے غلام سرور خان اور ذلفی بخاری کو فائدہ پہنچایا گیا، جو دن دہاڑے ڈکیتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ناک کے نیچے یہ ڈاکا ڈلوایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی، ڈی سی، اے سی اور محکمہ مال کے افسران کو ٹرانسفر کردیا گیا، کمشنر راولپنڈی کے خلاف انکوائری کمیٹی میں معنی خیز حقائق سامنے آئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *