Categories
Breaking news

پنوعاقل میں افسوسناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Advertisement
Advertisement

پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افرادکو قتل پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افرادکو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنو عاقل کے علاقے کینٹ حدود میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک قریبی رشتے دار نے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم نے تمام افراد کو رات سوتے ہوئے قتل کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ اس کے تین بیٹوں کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم ملزم کے بیٹوں کے قتل میں ملوث ہونے کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں؟کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *