Categories
Breaking news

پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

Advertisement

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا.

Advertisement

سمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 24 جولائی تک لاگو رہے گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ.

لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ،EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،رضا گارڈن بند رہیں گے۔ ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک،آمنہ آباد،نصار کالونی سمن آباد،پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے۔ مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈکو بند کر دیا گیا۔

گوجرانولہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔

سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ،شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں بنیادی اشیاء ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر.

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *