
پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سینٹرل پولیس آفس میں اس موقع پر کہا کہ افسران کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا جائزہ لوں گا، سیاسی دباؤ کے حوالے سے وقت بتائے گا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو وسائل کی کمی ہے، فورس کو ایک ہی پیغام ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرانی روایات کو تبدیل کیا جائے گا، جرائم پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔
اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس آمد پر آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو سلامی پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز عامر ذوالفقار کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کون ہیں؟
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔
اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول فورس خدمات انجام دے رہے تھے۔
عامر ذوالفقار کو کیوں تعینات کیا گیا؟
عامر ذوالفقار سے قبل آئی جی فیصل شاہکار تھے جنہوں نے یو این سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم کے داماد کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی۔
-
فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں PTI کے نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
-
بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔
-
پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر چوہدری پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے۔
-
سندھ میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ
سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مرکزی ملزم کا دوست گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کو گرفتار کر لیا۔
-
سندھ کے سابق ڈی جی پارکس کو کرپشن مقدمے میں ریلیف مل گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سندھ کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو کرپشن مقدمے میں ریلیف مل گیا۔
-
الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
-
اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، تحریری فیصلہ
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
-
کورنگی پولیس مقابلے کا زخمی پولیس اہلکار بھی چل بسا
پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا.
-
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
-
کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے
-
ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
مسلم لیگ نے کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
-
ڈی آئی خان، گومل زام کینال میں 110 فٹ کا شگاف پڑگیا
-
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، بلاول کا اظہار مایوسی
اماراتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کو حقوق دیے اور سب کے لیے تعلیم کی اہمیت اجاگر کی۔
-
پی ٹی آئی آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کریگی، حماد اظہر
سابق وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے پی ٹی آئی گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے ایک زبردست احتجاج کرے گی۔