Categories
Breaking news

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے.

جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں۔

اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *