Categories
Breaking news

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند ہے۔

موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی ہے۔

لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے۔

دوسری جانب ملک کے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *