Categories
Breaking news

پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر کو محرم الحرام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شور شرابے کی بجائے انتخابات کا انتظار کرے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کا وتیرہ منفی سیاست ہے،مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے،اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *