Categories
Breaking news

پنجاب: کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی

پنجاب: کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی

آبادی کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس: آموں کے برآمد کنندگان غیر یقینی کا شکار

پاکستان پھلوں کے بادشاہ سندھڑی سمیت مختلف اقسام کے آموں کو برآمد کرنے کو تیار ہے تاہم بیرونِ ملک کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث برآمد کنندگان غیر یقینی کا شکار ہیں۔

لاہور میں بھی کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 914 مثبت آئے۔

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 9 لاکھ سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔

صوبے کے اسپتالوں میں 355 کورونا وائرس کے مریض آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 افراد کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *