Categories
Breaking news

پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا

پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا ، ذرائع کاکہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 4 کھرب 80ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ابتدائی تجاویز ،لاہور کے لیے 62ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کرنے کی تجاویز بجٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

نئے مالی سال میں 2کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک ارب 90 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں کے لئے دیئے جائیں گے،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب حکومت سے آئندہ مالی میں 78 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج منصوبے کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

نواز شریف میڈیکل کالج، گجرات یونیورسٹی اور ڈی ایچ کیو گجرات کیلئے 35کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے 70 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے ایل آئی میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بجٹ میں ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *