Categories
Breaking news

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی ا ندرونی کہانی سامنے آگئی، عثمان بزدار برہم

Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کے  اجلاس کی ا ندرونی کہانی سامنے آگئی، عثمان بزدار برہم

پنجاب کابینہ کے دوسرے روزکے اجلاس کی ا ندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر مراد راس اور انصر مجید کو جھاڑ پلادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں وزرا کی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ سیکرٹری کے تبادلے کا معاملہ ایسا نہیں جسے کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہےہیں، سب جانتا ہوں ، اب وزیر اعلی ٰبن کر دکھاؤں گا۔
کابینہ اجلاس میں وزیرتعلیم مرادراس نے شکوہ کیا تھاکہ ان سے پوچھے بغیر سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مراد راس اور انصر مجید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل ہونے والے سیکرٹری کورس پر جا رہے ہیں ،یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کابینہ اجلاس میں اٹھایاجائے ،یہ بات آپ مجھ سے اکیلے میں بھی کرسکتےتھے۔

دوسری جانب عنصر مجید نیازی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محکمے کے معاملات سے براہ راست وزیراعظم کو آگاہ کیا کریں گے۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ معاملات چین آف کمانڈکے تحت سامنےآئیں تو بہتر ہو گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *