Categories
Breaking news

پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کی ہے، شیخ رشید

پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کی ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کی ہے۔شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے اور پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر عوام کو اچھی خبر…

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے اور دباؤ ڈالنے والے عناصر ناکام ہوں گے جبکہ پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ افغانستان سرحد پر 86 اور ایران سرحد پر 48 فیصد فینسنگ ہو گئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے جبکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کر دیے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک میں امن و استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *