
پنجاب میں جلسے جلوسوں میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شرکت پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے مراسلہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سمیت صوبے بھر کے افسران کو بھجوا دیا، جس میں کہا گیا کہ کوئی پولیس افسر اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کا حصہ نہیں بنے گا۔
پولیس کی پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد انٹری روکنےکی تیاری مکمل
مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، پولیس افسران اور اہلکار سیاسی جلسوں میں ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کا تقدس قائم رکھیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ کوئی پولیس افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی نہیں کرے گا، پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا کیلئے استعمال نہیں ہوں گی، پولیس کی گاڑیاں صرف جلسے و جلوسوں کے شرکا کی سیکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا پر عوامی خیالات کیلئے پوسٹ کرنا ممنوع ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد میں تیندوے کی موجودگی، خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
محکمہ وائلڈ لائف نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تیندوے کی موجودگی کے باعث خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
-
جرمنی: لائیو اسٹاک سیکٹر کی بڑی نمائش یورو ٹیئر اختتام پذیر، پاکستانیوں کی بھی شرکت
اس نمائش میں کیٹل بریڈنگ پولٹری، میڈیسن، فیڈ اور مشینری سمیت لائیو اسٹاک کے تمام سیکٹرز کے 57 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1800 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
-
پولیس کی پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد انٹری روکنےکی تیاری مکمل
مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار ہیں۔
-
سب کو چور کہنے والا چوروں کا سردار نکلا، ناصر حسین شاہ
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا علمبردار خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی دبئی کی گلیوں میں بیچتے پکڑا گیا۔
-
لانڈھی میں 8 سالہ بچی کے اغواء، قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک کرائم ٹیم نے شواہد جمع کرکے لیبارٹری روانہ کردیے۔
-
عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔
-
پنجاب حکومت نے میٹرو، اورنج لائن ٹرین کے کرائے کم کر دیے
پنجاب حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔
-
رائیونڈ کیلئے تین سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رائیونڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے متعلقہ محکمے مارچ تک تکمیل کا ہدف پورا کریں۔
-
لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، بلاول
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے پچیس مئی کو اسلام آباد آکر آئی ایم ایف سے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
-
عمران خان پر حملے کے بعد سارا نظام بے نقاب ہوگیا، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے بعد سارا نظام بے نقاب ہوگیا۔
-
کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ، خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم خواتین سے زیورات چھیننے والے گروہ میں شامل ہے۔
-
کراچی: ایس آئی یو کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد گرفتار
پولیس اعلامیہ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ملزم گل شریف، بنوں جیل سے فرار ہونے والوں میں شامل تھا۔
-
پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پوچھتے ہیں کیا یہ افواہیں درست ہیں کہ نہیں؟
-
لانگ مارچ، پنجاب پولیس اہلکار کیڑے والی دال ملنے پر پھٹ پڑے
ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔
-
آرمی چیف کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا، سرجن جنرل آف پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
-
گوجرانوالہ، طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔