Categories
Breaking news

پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کےلیے 3 نام وفاق کو بھجوادیے

پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کےلیے 3 نام وفاق کو بھجوادیے

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد وفاق کو پینل کے نام بھجوا دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

پنجاب نے وفاق سے درخواست کی کہ بھجوائے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس افسر (آئی جی) مقرر کیا جائے۔

پنجاب نے وفاق کو لکھا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں۔

دوسری طرف صوبائی کابینہ سانحہ وزیرآباد میں آئی جی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *