Categories
Breaking news

پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج سے آغاز

Advertisement
عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج صوبہ بھر میں آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج صوبہ بھر میں آغاز ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں محافل نعت، محافل سماع اور نعتیہ مشاعرے ہوں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی تقریری مقابلے اور خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

سرکاری سطح پر ہرسال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ہرسال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرکاری سطح پر ہر سال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *