
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 53، ملتان سے 18، گوجرانولہ سے 15، راولپنڈی اور شیخو پورہ سے 5، 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی کے سیالکوٹ سے 4، اوکاڑہ اور سرگودھا سے 3، 3 کیسز، قصور اور خانیوال سے 2، 2، اٹک، ننکانہ، نارووال،حافظ آباد، بہاولپور، جہلم، ڈیرہ غازی خان، پاکپتن اور چنیوٹ سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 18 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 645 ڈینگی مریض زیرِ علاج ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1495 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔
پنجاب کے سیکریٹری صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کے 1153 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔
صحت سے مزید
-
پاکستان میں خناق سے بچوں کی ہلاکتیں، WHO کا دوا فراہم کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں خناق کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں پرعالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو خناق کی دوا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
سردیوں میں ان غذاؤں کا استعمال لازمی کریں
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بیشتر افراد کو الرجی سمیت کئی دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جن میں الرجی، بالوں کا گرنا، جلد کی خشکی، بدہضمی، پیٹ پھولنا اور قبض جیسے مختلف صحت کے مسائل شامل ہیں۔
-
موسمیاتی تبدیلی کئی خطرناک بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، تحقیق
تحقیقی رپورٹ امریکی ریاست اوہائیو کے کلیولینڈ کلینک کے ڈاکٹر اینڈریو ڈھاون کی سربراہی میں لکھی گئی۔
-
کراچی: سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم
کراچی کے سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم کر دی گئی۔
-
ہیڈفونز کے مسلسل استعمال سے ایک ارب افراد کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ
سماعت متاثر ہونے سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہیڈفونز کی آواز کم رکھی جائے اور مختصر وقفوں کے دوران استعمال کیا جائے۔
-
فالج کے شکار افراد اب دوبارہ چل سکیں گے
سوئس ریسرچ گروپ نیورو ریسٹور کے محققین کی ٹیم نے ایسے نیورونز کی نشاندہی کی ہے جو فالج کے شکار افراد کے چلنے کی صلاحیت کو بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
-
جگر کی بیماری ملک میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جگر کی پیوند کاری کی خدمات شروع کرنے پر کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں۔ دائمی بیماریوں کے لیے طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
وہ کون سے اوقات ہیں جن میں پانی پینے سے گریز کرنا چاہیئے؟
اگر اچھی صحت چاہئے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے، ممکن ہو تو دن میں 8 گلاس پانی پینا چایئے۔
-
سندھ میں طبی عملے کی ہڑتال، لاکھوں مریض رُل گئے
سندھ بھر میں طبی عملے کی ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مریض رُل گئے۔
-
پنجاب: مزید 165 ڈینگی مریض رپورٹ
پنجاب بھر میں گزشتہ روز ڈینگی کے 165 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
-
پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد
ہیلپ لائن پر فون کرکے ذیابطیس کے خطرے سے دوچار افراد رہنمائی اور فری ٹیسٹنگ سمیت تشخیص کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
-
صحت بخش غذائیں بھی ڈیمنشیا کا خطرہ کم نہیں کرسکتیں، تحقیق
ڈیمنشیا کا تعلق غذا سے نہیں ہے یہ بات حال ہی میں ہونے والی سویڈش تحقیق سے سامنے آئی ہے۔
-
ایک سے زائد بار کورونا کے شکار افراد میں صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، امریکی ماہرین
ماہرین نے اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ری انفیکشن کے شکار افراد زیادہ خطرے میں آجاتے ہیں۔ امریکی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد میں قبل از وقت موت کا امکان دوگنا ہو جاتا ہے۔
-
کورونا سے مسلسل دوسرے روز 1 شخص کا انتقال
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض جاں بحق ہو گیا۔
-
ایک سال سے زائد عرصے کورونا سے متاثر رہنے والا مریض بلآخر صحتیاب ہوگیا
ایک سال سے زائد عرصے تک کورونا سے متاثر رہنے والا مریض بلآخر صحتیاب ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ411 دن سے مسلسل کورونا وائرس سے لڑنے والے ایک 59 سالہ شخص کا برطانوی ماہرین نے بلاآخر جامیاب علاج کر لیا۔
-
لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون پہلی مرتبہ انسانی جسم میں منتقل
لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون (ریڈ بلڈ سیل) پہلی بار تجرباتی طور پر انسانوں کے جسم میں منتقل کردیا گیا۔