Categories
Breaking news

پنجاب میں مئی کا موسم تبدیل، PDMA کا مراسلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مئی سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی متوقع ہے، غیر معمولی موسمی امکانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔

پی ڈی ایم اےکی جانب سے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری آبپاشی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکو 1122 کو ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی، دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی گرد آلود تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے،دوپہر میں ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ سکتی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سخت گرمی اور حبس کے بعد بارشوں اور گرج چمک کی پیش گوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے، ٹھنڈی ہوا چلنے کی اطلاعات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق عید کے ایام میں پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش، طوفان کا امکان ہے ،یکم سے 3مئی راجن پور، ڈی جی خان، لیہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مراسلے میں پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے، اوکاڑہ، پاک پتن، بہاولنگر، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ، ناروال، گجرات میں بھی مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.