Categories
Breaking news

پنجاب میں عدم اعتماد، ترین گروپ کا جہانگیر ترین سے رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے پنجاب کی صورتحال سے جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس آج یا کل بلائے جانے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین کی ارکان کو متحد اور آپس میں رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.