Categories
Breaking news

پنجاب: شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

Advertisement

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی وجہ سے حکومتِ پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہو گی۔

شادی ہال، ریسٹورنٹ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گئے، NCOC

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا، پابندی کا اطلاق آج 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 893 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 534 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 33 ہزار 562 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *