Categories
Breaking news

پنجاب حکومت 46 نئی گاڑیاں خریدے گی

پنجاب حکومت 46 نئی گاڑیاں خریدے گی

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا کیلئے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جائے گی، صوبائی وزرا کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 18 کروڑ 64 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ اور کابینہ کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے چکی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ وزراء کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس بار اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے باؤ محمد رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *