Categories
Breaking news

پنجاب حکومت کا میگا منصوبوں کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کافیصلہ

پنجاب حکومت کا  میگا منصوبوں کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کافیصلہ

پنجاب حکومت نے میگا منصوبوں کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کافیصلہ کیا ہے۔لاہور میں صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں محکموں کو اراضی کی نشاندہی اور استعمال کے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فلاحی اسکیموں پرکام تیزی سےجاری ہے، مفاد عامہ کے لیے سرکاری اراضی کےدرست استعمال کویقینی بنایاجائےگا، حکومت صوبےمیں یکساں ترقی کےایجنڈےپر عمل پیرا ہے ،فنڈزکی دستیابی سے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مددملےگی

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *