Categories
Breaking news

پنجاب حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی

Advertisement

پنجاب حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی

پنجاب حکومت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح چار اور لاہور میں 8 فیصد ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے باعث ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق جب کورونا پھیل رہا ہو اور دہشت گردی کا خدشہ ہو تو جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام خود کو کورونا سے بچانے کے لیے اجتماعات میں نہ جائیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان سے متصل گراؤنڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو نہ جلسے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی انہیں جلسے سے روکیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *