Categories
Breaking news

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ، ذرائع

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ، ذرائع

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کو گورنر کے مس کنڈکٹ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے۔

پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو فوج طلب کرنے کا اختیار موجود ہے، خلیل طاہر سندھو

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فواد چوہدری کیمرے کے سامنے کچھ اور بات کرتے ہیں، اکیلے میں کچھ اور۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر صدر سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کریں گے، گورنر کے آئین شکنی پر مبنی اقدامات کو روکنے کی خط میں استدعا کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے اسپیکر کی جانب سے خط لکھنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی، اسپیکر کی جانب سے صدر مملکت کو آج ہی خط لکھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔

اسپیکر نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس پہلے ہی جاری ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *