Categories
Breaking news

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت عالیہ لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری نے درخواست دائر کی، جس میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا۔

شہری نے درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف کیا گیا اقدام ہوگا۔

موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنے مفادات کےلیے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *