
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کا اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت جاری ہے، ایوان میں 264 اراکین اسمبلی موجود ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، ایوان میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے149 ارکان اسمبلی موجود ہیں، جبکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 115 ارکان موجود ہیں۔
اسپیکر کی اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اپنی جگہ پر بیٹھیں، رانا مشہود کو بولنے کا موقع دینا چاہتا ہوں، سلمان رفیق صاحب اپوزیشن اراکین کو بٹھائیں، عمر فاروق اور عرفان اللّٰہ اپنی سیٹوں پر بیٹھیں۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، حکومتی اور اپوزیشن کی خواتین ارکان اسمبلی بھی نعروں میں شریک تھیں، ارکان کے نعروں کے باعث شور شرابا ہوا۔
ایوان میں مختلف بلوں کی منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔
دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہےگی، پرویز الہٰی
چوہدری پرویز الہٰی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی، ہم کسی سے نہیں مانگتے اللّٰہ اور رسول سے مانگتے ہیں، ختم نبوت پر جو قانون سازی ہوئی اس کی عمران خان اور پی ٹی آئی کو سعادت ملی۔
دوسری جانب پرویز الہٰی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے عمران خان اور رویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں 174 ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے 164 ارکان شریک ہوئے، اجلاس میں ق لیگ کے 10 ارکان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور گورنر پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی مذمت کی گئی۔
پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کےخلاف ہر فورم پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم نے شہریار علی خان کو معاون خصوصی برائے نجکاری بنادیا
وزیراعظم شہباز شریف نے شہریار علی خان کو معاون خصوصی کا عہدہ تفویض کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
-
حکومت کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس طلب کرلیا
صدر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔
-
لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے بھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی 7 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
-
دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
-
سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ
ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے بتایا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
-
کامران ٹیسوری کی لوڈشیڈنگ کے ستائے صارفین کیلئے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سےلوڈشیڈنگ کے مسائل کا شکار صارفین کے لے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
مراد علی شاہ کا پرویز الہٰی کو مشورہ
-
عمران خان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا۔
-
اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد
سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔
-
پاکستان میں سردی، لاہور میں گرما گرمی ہے: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی: ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس طلب
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیے گئے۔
-
اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل
اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں مکمل کرلیا گیا۔
-
شیریں مزاری نے شوہر کی یاد میں جذباتی پیغام شیئر کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
-
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ
خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے خود پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
-
کراچی: بذریعہ کچرے کا ٹرک کروڑوں کے گٹکے کی اسمگلنگ ناکام
کراچی میں پاکستان کسٹمز کے عملے نے کچرے کے ٹرک کے ذریعے گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ٹرک کو ضبط کر لیا۔
-
اسلام آباد خودکش دھماکا، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کے بعد راوالپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔