Categories
Breaking news

پنجاب اسمبلی: وزیرِ اعظم سے استعفیٰ دینے کے مطالبے کی قرار داد جمع

Advertisement
پنجاب اسمبلی: وزیرِ اعظم سے استعفیٰ دینے کے مطالبے کی قرار داد جمع

وزیرِ اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد رکنِ پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی۔

بات میرے استعفے کی ہے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں، انتخابات کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ‘مانیٹر نگ سیل) وزیراعظم…

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا ہے، ٹیکس فری بجٹ قرار دے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

عمران خان کا استعفیٰ لیے بغیر تحریک ختم نہیں ہوگی، راشد سومرو

قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے وزیرِ اعظم کے قول و فعل میں تضاد واضح ہوگیا ہے، عمران خان وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہو جائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *