Categories
Breaking news

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کے اندر نہیں جاسکتا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران سر اٹھا رہا ہے، وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویز الہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر غیر قانونی ہے، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جعلی نہیں اصلی ہے، میرے دستخط سے جاری ہوا ہے، 16 اپریل والا بھی میرا نوٹیفکیشن تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.