Categories
Breaking news

پنجاب، کورونا ویکسین VIP یا سفارشی کو نہیں لگائی جائیگی

Advertisement
پنجاب، VIP یا سفارشی کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جائیگی

صوبہ پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کا کورونا ویکسین فراہمی سے متعلق کہنا ہے کہ کسی وی آئی پی یا سفارشی کو کورونا ویکسین لگی نہ لگائی جائے گی۔

محمد عثمان نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ویکسین صرف میرٹ پر لگائی جا رہی ہے.

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین گیارہ سو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مفت لگائی جا چکی ہے۔

محمد عثمان نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تصدیق کے بعد کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو 70 ہزار افراد کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی ہے۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *