Categories
Breaking news

پنجاب، کرپشن پر ایک دن میں 62 ایس ایچ او معطل

Advertisement
پنجاب میں کرپشن پر ایک دن میں 62 ایس ایچ او معطل

پنجاب پولیس میں کرپشن کے الزام پر ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل کردیے گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ 8 ایس ایچ اوز کو کرپشن پر معطل کیا گیا۔

کرپشن کے الزام میں معطل کیے جانے والوں میں لاہور کے 7، قصور اور شیخوپورہ کے چار چار ایس ایچ او شامل شامل ہیں۔

ادھر آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *