
پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر ویز کے کچھ سیکشنز حدنگاہ متاثر ہونے کے باعث بند کردیے گئے ہیں۔
موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم بند ہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور ملتان سکھر موٹر وے کو بھی مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے، موٹر وے پولیس نے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
امریکا صرف پاکستانی عوام اور آئینی نظام کے مفاد میں ہے، نیڈ پرائس
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں۔
-
گورنر کی MQM پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام اور بلدیاتی نظام و حلقہ بندیوں پر بات کی گئی۔
-
فیفا ورلڈکپ میں مدعو کرنے پر قطر کے وزیرخارجہ کا مشکور ہوں، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیفاورلڈکپ میں مدعو کرنے پر قطر کے وزیرخارجہ کا مشکور ہوں۔ ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات میں پاکستانی لیبر اور سیکیورٹی فورسز کی شراکت پر پاکستان کو فخر ہے۔
-
تسنیم حیدر اور وکیل فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو قتل کی سازش کے ثبوت نہ دے سکے
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو تسنیم حیدر اور اُن کے وکیل قتل کی سازش کے ثبوت نہ دے سکے۔
-
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی
میر پورڈویژن تین اضلاع میر پور، بھمبر اور کوٹلی پر مشتمل ہے، ڈویژن بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے۔
-
اسحاق ڈار کا سیف ڈپازٹ کی مدت بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیف ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔
-
پاک-ای پی اے نے اسلام آباد کی فضا آلودہ قرار دے دی
پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(پاک-ای پی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا کو آلودہ قرار دیا ہے۔
-
آئی ایس ایف کارکنان اور صوبائی وزیر میں ہاتھا پائی کے معاملے پر صلح
مذاکرات کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرسیف بھی موجود تھے۔
-
2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا، امریکی سرمایہ کاری بینک
رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
-
عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔
-
ہم تو الیکشن ایک سال بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم تو الیکشن مزید ایک سال آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔
-
چیف الیکشن کمشنر ہمارے کیسز میں پارٹی بنے ہوئے ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمارے کیسز میں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔
-
سابق وزرائے خزانہ متفق ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 8 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے۔
-
محمد یوسف نے ملتان ٹیسٹ کی یادیں تازہ کردیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے 16 برس پہلے ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ کی یادیں تازہ کردیں۔
-
خان صاحب! آپ لاعلم ہیں، پنجاب میں ایک وزیر بنا دیا گیا، فیصل واوڈا
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آپ کی لا علمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سانپ اور کیڑوں نے آپ کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔
-
عمران مجھ سے پوچھتے تو اسمبلی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتا، صدر علوی
عارف علوی نے کہا کہ نئے آرمی چیف اچھے آدمی ہیں، مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، سمجھتا ہوں آرمی چیف اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کریں گے، میں سمجھتا ہوں سیاستدان بھی عدم اعتماد کو ختم کریں گے۔