
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔
اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان گائے کی دم پکڑ کر دوبارہ قومی اسمبلی آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں نہیں توڑے گا کیونکہ اس صورت میں اُس کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید سے تو ہمیں شکایات تھیں لیکن ہم نے تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر اداروں اور ریٹائرڈ شخصیات پر الزام تراشی کررہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین اخلاق و تہذیب سے مکمل عاری ہیں، وہ محسن کش ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا واسطہ شخصیات سے نہیں بلکہ ادارے سے ہے، جب ادارہ غیر جانبدار ہوگیا ہو ہم مطمئن ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں اور عسکری شخصیات کا احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، پرویز الہٰی کی واپسی کا فیصلہ تمام اتحادی مل کر کریں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے بنوں واقعے کو خیبر پختونخوا حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا نے وفاق سے پیسے لے کر کہاں خرچ ہوئے؟
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کیا جمعے تک اپنا عہدہ بچا پائیں گے؟
پنجاب کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ پرویز الہٰی کل صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟
-
چمن: پاک افغان سرحدی فورسز کشیدگی کے خاتمے کیلئے جرگہ کی کوششیں کامیاب
میزبان پاکستانی وفد نے افغان سول ملٹری حکام کو روایتی پشتون پگڑیاں پہنائیں، افغان وفد نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیاں کبھی بھلا نہیں سکتے۔
-
تحریک عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں۔
-
رانا ثناء نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف غلط قرار دیدیا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا موقف غلط قرار دے دیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانےسے انکار کردیا۔
-
شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
گورنر سندھ کا مقتول لڑکی کے اہلخانہ کو گھر دینے کا وعدہ
مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ جہاں بیٹی قتل ہوئی اس گھر میں کیسے رہیں؟ کوئی گھر کرائے پر نہیں دے رہا۔
-
عمران خان سے آئینی و قانونی ماہرین کی ملاقات
ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کی آئینی پوزیشن پر بریفنگ دی۔
-
بھارتی حکام نے تاج محل کو پراپرٹی ٹیکس اور پانی کا بل بھیج دیا
آرکیولاجیکل سروے آف انڈیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ دو ہفتے میں تاج محل کا دو کروڑ روپے پر مشتمل ٹیکس اور پانی کا بل بھریں۔
-
گورنر سندھ کا پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آئی جی سندھ کی بریفنگ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی موجود تھے۔
-
پی ٹی آئی، ق لیگ میں ایک اور رابطہ، عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات ختم
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں ایک اور رابطہ ہوگیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الہٰی لوٹ گئے۔
-
عمران خان سے ملتان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملتان کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
سندھ ہائیکورٹ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر حکم نامہ جاری
عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات اور ایڈیشنل سیکریٹری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت دے دی۔
-
بلاول کے سر کی قیمت لگانے پر شیری رحمان کا بی جے پی کو کرارا جواب
انتہا پسندی کے ایسے اعلانات صرف دہشتگرد کرتے ہیں جو بی جے پی کے رہنما کر رہے ہیں، نائب صدر پیپلز پارٹی
-
پنجاب کی وزارت اعلیٰ، پی ڈی ایم کا امیدوار کون؟ رابطے تیز
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا امیدوار کون ہوگا؟ آصف زرداری اس معاملے پر رابطے پر رابطے تیز کردیے۔
-
سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد بلاک کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکنے کا معاملہ زیر غور آیا۔