Categories
Breaking news

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرینس: نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Advertisement
Advertisement

 سابق وزیراعظم نواز شریفاحتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرینس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد نوازشریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی کیا آپ ڈیٹ ہیں؟ پولیس نے کہاکہ نواز شریف کے وارنٹ لیکر ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے، نواز شریف وہاں نہیں ہیں۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نواز شریف کی ایک ہی رہائشگاہ کا پتہ ہے، پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جاتی امراء کا بھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف صحت یابی کا سرٹیفیکیٹ لیے بغیر پاکستان نہیں آ سکتے: رانا ثنا اللہ

جج احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور نوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *