Categories
Breaking news

پشاور ہائی کورٹ فیصلے کے بعد مالم جبّہ ریزورٹ کو بند کردیا گیا

Advertisement

مالم جبّہ ریزورٹ

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد انتظامیہ نے مالم جبّہ ریزورٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مالم جبّہ ریزورٹ میں داخلہ فیس لینے سے روکا تو انتظامیہ نے اسے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement

انتظامیہ کی جانب سے فی بندہ 300 روپے داخلہ فیس وصول کی جارہی تھی، جس کے خلاف شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تو پشاور ہائی کورٹ نے فیس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 300 روپے لینے سے روکنے کا حکم دیا۔

انٹری فیس ختم کرنےکےبعد انتظامیہ نے مالم جبّہ کو بندکرنےکااعلان کرتے ہوئے سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ مالم جبّہ کی طرف آنے کی زحمت نہ کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری نے مالم جبّہ بند کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سیاحتی موسم کے دوران مالم جبّہ کا بند ہونا افسوسناک ہے کیونکہ کئی سیاحوں نے اس مقام پر رمضان گزارنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

واضح رہے کہ سوات جانے والے سیاح ہزاروں فٹ بلندی پر قائم سیاحتی مقام مالم جبّہ کا دورہ ضرور کرتے تھے جبکہ موسم سرما میں یہاں مختلف عالمی پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Unfortunate to see one of our best resorts close down at the peak of tourism season.
This upsets many people’s plans just days away from #Ramzan.. the last thing Pakistan’s booming tourism industry needs right now is disruptiveness. pic.twitter.com/dC6QIGYgF5

— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 3, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *