Categories
Breaking news

پشاور: پی پی یوم تاسیس جلسے کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

پشاور: پی پی یوم تاسیس جلسے کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے یوم تاسیس کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق پی پی یوم یاسیس جلسے کے موقع پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار متبادل روٹس پر تعینات رہیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ، کبوتر چوک کی جانب غیر ضروری سفر اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔

پلان کے مطابق موٹروے سے گاڑیاں ناردرن بائی پاس سے اُتر کر چمکنی موڑ سے شہر میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ حیات آباد جانے والے رنگ روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق شہر سے گاڑیاں چمکنی روڈ کے ذریعے موٹروے ناردرن بائی پاس جا سکتی ہیں اور حیات آباد سے موٹروے جانے والی گاڑیاں رنگ روڈ استعمال کریں۔

پلان کے مطابق دلہ ذاک روڈ سے موٹروے جانے والی گاڑیاں چارسدہ روڈ یا جی ٹی روڈ اور موٹروے سے چارسدہ روڈ جانے والی گاڑیاں ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ سے موٹروے جانے والی گاڑیاں بھی ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *