
پشاور پولیس نے علاج کےلیے آنے والی خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا سراغ لگالیا۔
پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر بیٹے کی خواہش میں حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی۔
ڈاکٹروں نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر سرجری کرکے خاتون کے سر سے کیل نکال دی، اسپتال ریکارڈ میں میاں بیوی کا شناختی کارڈ نمبر تک نہیں رکھا۔
پولیس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد خاتون اور جعلی عامل کی تلاش شروع کی اور خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا سراغ لگا لیا۔
پشاور میں بیٹے کی پیدائش کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سرمیں پر کیل ٹھوک دی گئی۔
متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ،نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھاکہ خاتون حاملہ تھی اوراس کے سر پر گہری چوٹ تھی کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے ۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم قائم کردی ہے، جس نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر رکارڈ چیک کیا ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کے نام کا پتالگا لیا ہے، خاتون پشاور کی رہائشی ہے، تاہم اسپتال ریکارڈ میں میاں بیوی کا شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں ہے ۔
ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کے مطابق جلد متاثرہ خاتون تک رسائی حاصل کرلیں گے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی 3 بیٹیاں ہیں اور نرینہ اولاد نہیں ہے ،خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں، بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر جعلی عامل کے کہنے پرخاتون کے سر پر کیل ٹھوکی گئی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، شہباز کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے
ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں اور رابطوں کے بعد چہ میگوئیاں تیز ہوگئیں۔
-
سپریم کورٹ میں پیسکو صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی روکنے کیخلاف اپیل
پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔
-
جعلی کورونا رپورٹس اسکینڈل، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی کورونا رپورٹس اسکینڈل میں کریک ڈاؤن کیا ہے ۔
-
فیصل آباد: شہریوں کے شہباز گل کی موجودگی میں شیر شیر کے نعرے
وزیراعظم عمران خان کے صحت کارڈ کے اجراء کے لیے کل کے فیصل آباد کے دورے سے قبل شہباز گل نے آگاہی ریلی نکالی۔
-
جیلوں میں غیر انسانی رویے کا ذمہ دارکون؟ وزارت انسانی حقوق ایک ماہ میں رپورٹ دے، اسلام آباد ہائی کورٹ
جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا غیرانسانی رویےکی وجہ سےقیدیوں کو معاوضہ دیا جائے؟
-
بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔
-
آزاد کشمیر: آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو مقامی افراد نے مارڈالا
آزاد کشمیر میں شکارکی تلاش میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو مقامی افراد نے مار ڈالا۔
-
سندھ میں کورونا کے 900 نئے کیسز رپورٹ، 21 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10567نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 900 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد7927 ہوچکی ہے۔
-
امریکا کی پاکستان کو فائزر کی مزید 47 لاکھ خوراکیں عطیہ
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 21 لاکھ کورونا ویکیسن کی خوراکیں عطیہ کرچکے ہیں۔
-
حکومت گِرانے کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سربراہ مصطفیٰ کمال نے حکومت گرانے کی تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔
-
حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے، ملالہ یوسف زئی
لڑکیوں کو حجاب میں اسکول جانے سے روکنا بہت ہی خوفناک ہے، ملالہ یوسفزئی
-
خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ، ماہر نفسیات کی رائے
پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے پر ماہر نفسیات کی رائے بھی سامنے آگئی۔
-
سکھر: میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں بجلی کا کھمبا گرگیا، 4 سالہ بچی جاں بحق
اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ کھمبا کمزور تھا، بنیاد پوری گل چکی ہے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
-
خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے اسپتال میں علاج کا ریکارڈ نہیں
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں خاتون کے سر سے کیل نکالی گئی پر اُس کے علاج کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
-
سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: پولیس کو متاثرہ خاتون اور عامل کی تلاش
پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عباس احسن نے جعلی عامل کے کہنے پر بیٹے کی خواہش میں حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
-
غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی کیلئے حوالہ، ہنڈی اور فنڈنگ کا ملزم گرفتار
غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے حوالہ، ہنڈی اور مقامی فنڈنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔