Categories
Breaking news

پشاور میں چیئرمین کی نشست ہارنے پر پی ٹی آئی امیدواروں کا مظاہرہ

بلدیاتی انتخابات میں پشاور کی تحصیل بڈھ بیر اور پشت خرہ سے پی ٹی آئی کے چئیرمین کی نشستیں ہارنے والے امیدواروں اور پارٹی ورکرز نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں تحصیلوں میں انتخابات پارٹی ایم این اے کی وجہ سے ہارے۔

بلدیاتی انتخابات میں تحصیل بڈھ بیر اور پشت خرہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی نشستیں ہارنے والے امیدواروں سمیع اللّٰہ اور عبد الجبار نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے پارٹی ورکرز سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے ان کے مدمقابل امیدواروں کو سپورٹ کیا، جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں تحصیلوں میں انتخابات پارٹی ایم این اے کی وجہ سے ہارنے پڑے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان سے اس سلسلہ میں نوٹس لینے کی درخواست کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *