Categories
Breaking news

پشاور: سینئر وکیل رضاء اللّٰہ خان کا قتل، ملزم بھتیجا گرفتار

پشاور: سینئر وکیل رضاء اللّٰہ خان کا قتل، ملزم بھتیجا گرفتار

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل رضاء اللّٰہ خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے 3 دن قبل رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ملزم مقتول کا بھتیجا ہے جس کا چچا سے جائیداد کا تنازع تھا، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

پشاور: ذہنی مریض نے بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی، بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزم کسی ضروری دستاویز کے حصول کے لیے گھر آیا ہوا تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے چچا رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ غربی میں مقدمہ بھی درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *