Categories
Breaking news

پشاور: جعلی فنگر پرنٹس پر فون سم نکلوانے والا گروہ بےنقاب

پشاور میں جعلی فنگر پرنٹس پر فون سمیں نکلوانے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے موبائل فون سمیں نکلوانے اور ان کو بھتا وصولی کے لیے استعمال کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔

پولیس نے اس پر کارروائی کی اور موبائل کمپنیوں کی فرنچائز میں اہم عہدوں پر تعینات 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن سے سیکڑوں سمیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان بے نامی بینک اکاؤنٹس بنوانے سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

دوران حراست ملزمان نے غیر قانونی سمیں مہنگے داموں فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *