Categories
Breaking news

پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی

پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی

پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمی خاتون کی سرجری کی گئی اور کیل کو نکال دیا گیا ہے۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں اسپتال لائی گئی خاتون حاملہ ہے اور سر پر گہری چوٹ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر نے یہ بھی کہا کہ خاتون نے بتایا کہ بیٹے کی خواہش پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا تھا، متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *