Categories
Breaking news

پشاور: بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد افراد زخمی

Advertisement
Advertisement

 بی آر ٹی بس کو حادثہپشاور میں بی آر ٹی بس کو افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی حادثہ پیش آگیا۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا اور بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا جب کہ حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔

حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا جب کہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی جب کہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *